ترکی: ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 روسی بزنس مین سمیت 7 ہلاک


ترکی: ہیلی کاپٹر حادثے میں 4 روسی بزنس مین سمیت 7 ہلاک

ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 روسی کاروباری شخصیات سمیت 7 بزنس مین ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 روسی کاروباری شخصیات سمیت 7 بزنس مین ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ ہیلی کاپٹر ادویات اور گھریلو مصنوعات بنانے والے گروپ ’اِکزاسیباسی‘ کی ملکیت تھا۔ جس میں اس کمپنی کے چیف آپریشنز سمیت 4 روسی بھی مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹرز کمال اتاترک ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

خوش قسمتی سے اس وقت ٹریفک کی آمد و رفت نہیں تھی ورنہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا تھا۔ 

قبل ازیں حکام کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر ٹیلی وژن ٹاور سے ٹکرانے کے بعد ہائی وے پر گر کر تباہ ہوا، تاہم ضلعی گورنر کا کہنا تھا کہ وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

جبکہ انہوں نے فنی خرابی کو بھی حادثے کی وجہ بننے کا امکان ظاہر کر دیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری