پاک افغان تناﺅ کم کرنے کے لیے افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی


پاک افغان تناﺅ کم کرنے کے لیے افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

افغان سفارتکار ڈاکٹر عمر زخیوال نے جمیت علما اسلام ف کے سربراہ فضل الر حمان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پاک افغان تناﺅ کم کرنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کی مدد مانگی ہے ۔

خبررساں ادارے تسنیم  کے مطابق افغان سفیر اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں مختلف موضاعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

اس موقع پر افغانستان میں جاری جنگ کے دوران مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کو مارنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔

عمر زخیوال نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاک افغان کشیدہ تعلقات اور اس صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اس موضوع پر بھی بات ہوئی کہ مولانا فضل الرحمان کیسے پاک افغان تعلقات میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

واضح رہے یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان میں کشیدگی بڑ ھ گئی ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے ،اسی سلسلے میں پاک فوج نے 76دہشت گردوں کی فہرست بھی افغان سفارتکار کے حوالے کی تھی ۔

پاکستان نے افغان حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کو بھی کہا ہے  جبکہ پاکستانی حکام نے پاک افغان بارڈر بھی بند کردیا ہے اور جماعت الحرار کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنا یا ہے۔

جبکہ دوسری جانب پاک افغان سرحد پر پاک افواج کی دہشتگردوں پر حملے کی نہ صرف افغان حکومت شدید مذمت کر رہی ہے بلکہ بھارت بھی پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔  

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری