امریکہ کے ممتاز اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے خبردار کر دیا


امریکہ کے ممتاز اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے خبردار کر دیا

امریکہ کے ممتاز اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایک ایڈیٹوریل میں ڈونلڈ ٹرمپ کو افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے خبردار کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے ایک ممتاز اخبار نے صدر ٹرمپ کو افغانستان میں بڑھتی ہوئی شورش کے پیش نظر وہاں مزید فوجی بھیجنے سے خبردارکیا ہے۔

معروف اخبار نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان اب ٹرمپ کی جنگ بن گیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اس قسم کی کمک کے مقاصد کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

نیو یارک ٹائمز نے ایک ایڈیٹوریل میں کہا کہ افغانستان اب ٹرمپ کی جنگ بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈیڑھ ہزار فوجی اہلکار افغانستان میں تعینات کرنے کا اعلان تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری