پاکستانی باکسر کا اعزاز / ورلڈ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی


پاکستانی باکسر کا اعزاز / ورلڈ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستانی باکسر محمد وسیم  نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق  پاکستانی باکسر محمد وسیم  نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نوجوان باکسر نے عالمی باکسنگ کونسل کی رینکنگ میں فلائی کیٹگری میں دوسری پوزیشن مسلسل 5 مقابلوں کے بعد حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ محمد وسیم یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے آئی بی ایف اور ڈبلیو بی اے رینکنگ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

10 سال سے پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ باکسنگ ایک مشکل کھیل ہے جس کے لیے جسمانی صحت اور ٹریننگ کا خرچ تعاون کے بغیر پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔

محمد وسیم پاکستان کا نام باکسنگ کی دنیا میں مزید اونچا کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری