اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور محرومیت؛ پاک و ہند ایک سکے کے دو رُخ / تصویری رپورٹ


اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور محرومیت؛ پاک و ہند ایک سکے کے دو رُخ / تصویری رپورٹ

پاکستان میں بسنے والے ہندو آج مکمل آزادی سے ہولی منا رہے ہیں جبکہ سالہا سال سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس اور دیگر مذہبی تہوار منانے پر پابندی عائد ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، اس کی اعلیٰ مثال ہندو برادری کے تہوار ہولی پر ہونے والے اجتماعات کی ہے۔

پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بسنے والی ہندو برادری مکمل اطمینان اور آزادی سے ہولی کا تہوار منا رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئر پرسن، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور قائد حزب اختلاف نیشنل اسمبلی خورشید شاہ نے ہندو برادری کو ہولی کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اسی طرح تحریک انصاف کے چیئر پرسن عمران خان نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان میں بسنے والے تمام ہندووں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ ہولی ہندووں کے اہم ترین تہواروں میں سے ایک ہے۔

اس تہوار کو منانے والے ایک دوجے پر رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ہولی کو رنگوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری