پالمیرا آزادی کے بعد کمیرے کی آنکھ سے


پالمیرا آزادی کے بعد کمیرے کی آنکھ سے

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے شامی شہر پالمیرا کو ایک بار پھر دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کو وہابی دہشت گردوں کے قبضہ سے 10 دن پہلے آزاد کرالیا ہے، جس کی تصویری جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔

پالمیرا شہر دارالحکومت دمشق اور مشرقی شہر دیر الزور کے درمیان دفاعی اعتبار سے انتہائی اہم علاقے میں واقع ہے۔

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز  نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا کو وہابی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے بعد اس شہر میں نصب کی گئی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنادیا ہے۔

شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے اس آپریشن میں بہت سے دہشت گرد مارے گئے اور جو بچ گئے انھوں نے راہ فرار اختیار کی ہے۔

پالمیرا کے مضافاتی علاقوں میں بھی شامی فوج اور داعش دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پالمیرا ایک تاریخی شہر ہونے کے علاوہ تیل اور گیس کے ذخائر سے بھی مالا مال ہے۔

واضح رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے گذشتہ سال شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ کر لیا تھا تاہم شامی فوج نے کارروائی کرکے آزاد کرالیا تھا۔

یاد رہے کہ شامی شہر پالمیرا پر داعشی دہشت گردوں نے حلب شہر کی آزادی کے بعد دوبارہ قبضہ کرلیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری