سیکیورٹی خدشات / آئی ایم ایف کی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار


سیکیورٹی خدشات / آئی ایم ایف کی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کا کامیاب انعقاد بھی آئی ایم ایف کو مطمئین نہ کر سکا، آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں طے تھے، تاہم آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اب دبئی میں ہونگے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اب یہ مذاکرات 28 مارچ سے دبئی میں شروع ہونگے اور 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

پاکستان کی معاشی ٹیم مذاکرات کیلئے دبئی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل چار کے تحت ہو رہے ہیں جو پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کا حصہ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری