پاک افغان سرحد کھولنے پر غور کر رہے ہیں، سرتاج عزیز


پاک افغان سرحد کھولنے پر غور کر رہے ہیں، سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان سرحد کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے  پاک افغان سرحد کھولنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کھولنے غور کر رہے ہیں۔

افغانستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی میکانزم بنایا جا رہا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ دونوں اطراف سے دہشت گردوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ماہ میں پاکستان میں ہونے والے واقعات بڑے افسوسناک تھے ان کے تانے بانے افغانستان سے ملے ہیں۔

اس پر پاکستانی عوام میں بہت تشویش تھی کہ ہم نے پچھلے 32 سے 35 سال سے افغانیوں کے لیے قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود افغانستان سے ہم پر حملے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کی جانب سے یہ بھی زور دیا جا رہا تھا کہ آزادانہ آمدورفت کو روکا جائے جس پر ہم نے افغان سرحد بند کر دی تھی تاہم لوگوں کے جمع ہونے پر اسے 2 دن کے لیے کھولا تھا۔

ہم کوشش کررہے ہیں افغانستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کا طریقہ بنایا جائے، ہم نے اس زمرے میں کچھ تجاویز بھی افغان حکومت کو بھیجی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری