اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے یمن کے وزیرخارجہ کی ملاقات


اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے یمن کے وزیرخارجہ کی ملاقات

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آئے ہوئے یمن کے وزیرخارجہ عبدالمالک عدالجلیل سے ملاقات کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سرتاج عزیز نے یمنی وزیر خارجہ عبدالمالک عدالجلیل کا خیر مقدم کیا۔

سرتاج عزیز نے یمن کے ساتھ برادرانہ اور قریبی تعلقات پر زور دیا۔

مشیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ یمن کے اتحاد اور خودمختاری کی حمایت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان یمن میں قیام امن کیلئے کوشش جاری رکھے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری