نئے پاکستانی سفیر امریکہ پہنچ گئے / آج حلف اٹھائیں گے

امریکہ میں پاکستان کی جانب سے نئے سفیر اعزاز احمد چودھری اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج حلف اٹھایں گے۔

اعزاز احمد چوهدری

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں پاکستان کی جانب سے نئے سفیر اعزاز احمد چودھری اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بہتر بنانا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔

خیال رہے کہ اعزاز چوہدری امریکہ میں پاکستان کے 21 ویں سفیر کی حیثیت اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف اٹھانے کے بعد انھیں پاکستانی سفارتخانے میں بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اعزاز چوہدری سے پہلے جلیل عباس جیلانی امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے، جو اپنی 3 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری