شیخ عیسی قاسم کی عدالت میں پیشی /  بحرین بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان


شیخ عیسی قاسم کی عدالت میں پیشی /  بحرین بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان

بحرین کی وزارت داخلہ نے شیخ عیسی قاسم کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر ملک بھر میں  ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ شیخ عیسی قاسم کے ٹرائل کے موقع پرآل خلیفہ حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارہ اللؤلؤة نے خبر دی ہے کہ آج 14 مارچ کو شیخ عیسی قاسم کو عدالت میں پیش کیا جارہا ہے، حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنےکے لئے  ملک بھر ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے 12 گھنٹے دفتروں میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری طرف بحرینی علما اور دوسری سیاسی تنظمیوں نے آج منگل کے روز ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں سڑوکوں پر نکل کرمظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

علما نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حمایت یافتہ  ظالم حکومت، مرجعیت، مذھب اور دین کے خلاف ظالمانہ اقدامات کررہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام شیخ عیسی قاسم کی ہر ممکن حمایت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

واضح رہے کہ نامور شیعہ عالم دین کو آج بروز منگل عدالت میں منی لانڈرنگ جیسے جھوٹے مقدمے کی سماعت کے لئے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ کی جابر حکومت آل سعود کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری