ایران کے قومی شاعر "فردوسی طوسی" کی یاد میں تین روزہ تقریب کا انعقاد


ایران کے قومی شاعر "فردوسی طوسی" کی یاد میں تین روزہ تقریب کا انعقاد

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، لاہور اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور (شعبہ فارسی) کے تعاون سے ایران کے قومی شاعر "فردوسی طوسی" کی یاد میں تین روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران، لاہور اور لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور (شعبہ فارسی) کے تعاون سے ایران کے قومی شاعر "فردوسی طوسی" کی یاد میں تین روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس کی افتتاحی تقریب رائل پالم لاہور میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے گورنر محترم رفیق رجوانہ تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، وائس چانسلر، آقائ ملکوتی تبارمشھد، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ لاہور اکبر برخورداری، تاجکستان کے سفیرشیر علی جاناناں، شعبہ فارسی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی انچارج محترمہ فلیحہ کاظمی صاحبہ، ڈین آف سوشل شائنسسز پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، محترمہ فلیحہ باسط صاحبہ، قونصل جنرل ایران لاہور محمد حسین بنی اسدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری