پاک افغان تعلقات میں بہتری کی ایک اور کوشش / آج لندن میں مذاکرات ہوںگے


پاک افغان تعلقات میں بہتری کی ایک اور کوشش / آج لندن میں مذاکرات ہوںگے

پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لئے برطانوی حکومت کی میزبانی میں اعلیٰ سطحی مذاکرات آج لندن میں ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیلوال نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ افغان سیکورٹی مشیرحنیف آتمار کے ہمراہ برطانوی حکومت کی میزبانی میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور برطانوی قومی سلامتی کےمشیر مارک لائل بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔

ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال اور پاک افغان سرحد کی بندش کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری