پاک چین تجارتی حجم میں 9.77 ارب ڈالر کا اضافہ

خبر کا کوڈ: 1356001 خدمت: پاکستان
پاک چین

پچھلے 10 سال کے دوران پاک چین تجارتی حجم 4 ارب سے بڑھ کر 13.77 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پچھلے 10 سال کے دوران پاک چین دو طرفہ تجارت کے حجم میں 9.77 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 07-2006ء میں پاک چین دو طرفہ تجارت کا حجم 4 ارب ڈالر تھا جو گزشتہ مالی سال 16-2015ء کے اختتام پر 13.77 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح چین کو کی جانے والی قومی برآمدات میں بھی اسی عرصہ کے دوران 1.115 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 3.5 ارب ڈالر سے 12.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

علاوہ ازیں ماہرین نے دعوی کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے پاک چین اقتصادی و تجارتی رابطوں اور باہمی تجارت میں مزید استحکام آئے گا۔

اس سے قومی برآمدات کے فروغ میں بھی تقویت ملے گی۔

جب کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے چین کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اقتصادی رابطوں میں اضافہ سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری