تسنیم نیوز کے ڈائریکٹر کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات


تسنیم نیوز کے ڈائریکٹر کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

تسنیم نیوز کے ڈائریکٹر مجید قلی زادہ نے ایک وفد کے ہمراہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تسنیم نیوز کے ڈائریکٹر مجید قلی زادہ نے نامہ نگاروں کے اعلی وفد کے ہمراہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔

سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات میں تسینم نیوز کی بین الاقوامی زبانوں کے نامہ نگار بھی شامل تھے۔

قلی زادہ نے سید حسن نصر اللہ کو تسنیم نیوز کی فعالیتوں خاص کر بین الاقوامی اور ایشیائی ممالک کی خبروں کے بارے میں بتایا کہ تسنیم خبر رساں ادارہ خطے کے تمام ممالک میں اپنے نمائندوں کے ذریعے درست اور بروقت خبریں سامعین اور قارئین تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

جبکہ سید حسن نصراللہ نے قلی زادہ کو خطے اور لبنان کی صورت حال کے بارے میں بتایا۔

واضح رہے کہ  پاکستان سمیت دنیا کے پندرہ ممالک میں تسنیم نیوز کے نمائندے براہ راست تازہ ترین اور درست خبروں کو سامعین اور قارئین تک پہنچاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری