موصل کی آزادی کے لئے مزید کتنا وقت درکارہے؟؟


موصل کی آزادی کے لئے مزید کتنا وقت درکارہے؟؟

عراقی پولیس کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران موصل آزاد ہوسکتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  عراقی پولیس کے کمانڈر علی اللامی کا کہنا ہے کہ موصل کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے مزید دوہفتوں کی ضرورت ہے۔

قادمون یا نینوا کے کمانڈر نے موصل کے مضافات میں الجمالیہ سیمت دیگر کئی اہم علاقوں کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی خبردی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے رواں ہفتے اتوار کو موصل کے دائیں جانب  تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دیا تھا۔

عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے موصل کے دائیں جانب داعش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو داعشی تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل بغداد کے بعد عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج نے موصل کے اکثر علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصل آپریشن میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ہزاروں جوان حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری