ترکی: بم دھماکے میں 2 فوجی جاں بحق


ترکی: بم دھماکے میں 2 فوجی جاں بحق

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک بم دھماکے میں 2 فوجی جوان مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں نے دھماکہ کرکے دو فوجی جوانوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

دھماکہ جنوبی مشرقی ترکی کی ایک اہم شاہراہ پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  کچھ عرصہ قبل بھی جنوب مشرقی ترکی میں ایک زوردار دھماکے میں کم سے کم 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ ترکی سے وقتا فوقتا دھماکوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری