یمن معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کررہے / سعودی عرب فوج بھیجنے کی خبر بےبنیاد ہے


یمن معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کررہے / سعودی عرب فوج بھیجنے کی خبر بےبنیاد ہے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب میں پاک فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ میں پاک فوج کی بریگیڈ بھیجنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان یمن کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کر رہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ میں پاک فوج کی بریگیڈ بھیجنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا سعودی عرب سے 1982ء سے ایک معاہدہ ہے اور اس معاہدے کے مطابق ایک ہزار پاکستانی اہلکار سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ پاک فوج کی ایک بریگیڈ سعودیہ میں ہے تاہم فیصلہ ہوا تھا کہ ہم یمن معاملے پر مداخلت نہیں کریںگے۔

خواجہ آصف نے جواب میں کہا کہ ہم یمن کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کررہے، سعودی عرب میں پاک فوج کی بریگیڈ بھیجنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلامی ممالک میں مفاہمت و مصالحانہ کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری