پاکستان میں چھٹی خانہ اور مردم شماری کا آغاز


پاکستان میں چھٹی خانہ اور مردم شماری کا آغاز

ملک میں چھٹی قومی خانہ اور مردم شماری کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جو اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک جاری رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران مردم شماری کا عمل ملک کے 63 اضلاع میں مکمل کیا جائے گا جن میں پنجاب کے 16 سندھ کے 8 خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع اور اورکزئی کا ایک ضلع بلوچستان کے 15 اور آزادکشمیر اور گلگت بلستان کے پانچ، پانچ اضلاع شامل ہیں۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں مردم شماری کا عمل پنجاب اور سندھ کے اکیس اکیس اضلاع خیبرپختونخوا کے 18 بلوچستان کے 17 اضلاع وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ پانچ اضلاع میں کیا جائے گا۔

پنجاب میں خانہ شماری کا آغاز پنجاب اسمبلی سے ہوا۔

عوام مردم شماری کے عمل سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن 57574-0800 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آصف باجوہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مردم شماری کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا تاہم چھ ماہ سے کم عرصے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سروے میں شامل کیا جائے گا۔

دریں اثناء وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ شفاف مردم شماری کوتمام متعلقہ اداروں کے تعاون اورحمایت سے ہی کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔

وزیرخزانہ نے مردم شماری کے حوالے سے سندھ کے وزیراعلیٰ کے خط کے جواب میں صوبوں کی طرف سے اس حوالے سے جاری حمایت اور تعاون کی تعریف کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مردم شماری کو خوش اسلوبی سے اور شفاف انداز میں یقینی بنانے کیلئے شمار کنندگان کے ساتھ مسلح افواج کے جوان ملکر کام کررہے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ اعدادوشمار کے درست حصول اور نگرانی کویقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پررابطے اور نگرانی کی کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ اعداد و شمار کے مصدقہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے خاندان کے سربراہ یا کسی ذمہ دار شخص کا قومی شناختی کارڈ ضروری ہے تاہم اگر خاندان کے افراد کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہے تو وہ اپنی شناخت کی تصدیق کیلئے دوسری دستاویزات پیش کرسکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری