یورپی کمپنیوں کو حجاب پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل


یورپی کمپنیوں کو حجاب پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل

یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے یورپی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دے دی کہ وہ اپنے ملازمین کو اسلامی سکارف پہننے سے روک سکتی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 'یورپین کورٹ آف جسٹس' (ای سی جے) نے اپنے فیصلے میں یورپی کمپنیوں کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ اپنے ملازمین کو اسلامی طرز کے سکارف سمیت ہر اس شے کے پہننے پر پابندی عائد کرسکتے ہیں جس سے کسی خاص مذہب یا سیاسی نظریات کا پرچار ہوتا ہو۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 'اگر کسی کمپنی میں اندرونی طور پر یہ قانون موجود ہو کہ کوئی بھی ملازم سیاسی، مذہبی یا فلسفیانہ خیالات کی علامت سمجھی جانے والی کوئی چیز نہیں پہنے گا تو اس سے کسی ایک فرقے یا مذہب کے ساتھ امتیازی سلوک کا ارتکاب نہیں ہوتا'۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپین عدالت کے اس فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے محض 'امتیازی رویوں' کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ای سی جے نے بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ دیا جنہیں سکیورٹی کمپنی   سے محض اس لئے فارغ کردیا تھا کیونکہ انہوں نے سکارف اتارنے سے انکار کیا تھا۔

دوسری خاتون عاصمہ کا تعلق فرانس سےتھا جو آئی ٹی کے شعبے میں کنسلٹنٹ تھی۔

کنسلٹنٹ کےبارے میں ایک صارف نے شکایت کی تھی جس پر اسے صارف کے سامنے اسکارف اتارنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ان دونوں خواتین نے اسکارف اتارنے سے انکارکیا تھا جس پر انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری