مڈغاسکر میں قیامت ٹوٹ پڑی / خوفناک طوفان سے 78 ہلاک، 500 زخمی، ڈھائی لاکھ افراد بےگھر


مڈغاسکر میں قیامت ٹوٹ پڑی / خوفناک طوفان سے 78 ہلاک، 500 زخمی، ڈھائی لاکھ افراد بےگھر

افریقہ کے جزیرہ نما ملک مڈغاسکر میں خوفناک طوفان سائیکلون سے ہلاکتوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی، جبکہ 500 افراد زخمی اور 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افریقہ کے ساحلی ملک مڈغاسکر میں ابتدائی طور پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں کے طوفان سے 20 افراد کی ہلاکت بتائی گئی تھی لیکن اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

طوفان سے ملک کے شمال مشرقی علاقے شدید متاثر ہوئے تھے۔

طوفان کی زد میں آنے والے تعلیمی ادارے، دفاتر اور عبادت گاہیں زیادہ تباہی کا شکار ہوئے۔

مڈغاسکر کے نیشنل بیورو آف رسک اینڈ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق طوفان سے 2لاکھ 50ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

نیشنل بیورو آف رسک اینڈ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے 78 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 20 افراد لاپتہ ہیں، جن کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طوفان سے 500 کے قریب افراد زخمی ہوئے جن میں سے اکثر ابھی زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ مڈغاسکر جزیرہ نما ملک ہے جس کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔

مڈغاسکر ساحلی ملک ہونے کے باعث اکثر سمندری طوفانوں کی زد میں رہتا ہے۔

یاد رہے کہ مڈغاسکر میں 2012 میں آنے والے سمندری طوفان میں 112 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری