دمشق کی عدالت پر خودکش حملہ؛ 25 شہید، متعدد زخمی


دمشق کی عدالت پر خودکش حملہ؛ 25 شہید، متعدد زخمی

کچھ لمحے قبل دمشق کی عدالت پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں تاحال 25 عام شہریوں کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے علاقے الحمیدہ میں عدالت پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق خودکش خملے میں تاحال 25 عام شہریوں کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کچھ لمحے قبل کی خبر ہے، جیسے ہی مزید تفصیلات موصول ہونگی، قارئین کی خدمت میں پیش کر دی جائیں گی۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری