پاکستان اور ایران اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں


پاکستان اور ایران اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں

گورنرسندھ محمد زیبر نے کہا کہ پاکستان اور ایران اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گورنرسندھ محمد زیبر اور ایران کے نئے قونصل جنرل احمد محمدی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سماجی شعبے کی ترقی میں ایران کے مزید تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ محمد زیبر نے کہا کہ پاکستان اورایران اسلامی اخوت کے رشتےمیں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ قدرتی آفات میں ایران نے سب سے پہلے امدادی کام انجام دئیے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام پاکستان کوبہت زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال پاک ایران جوانٹ بارڈر کمیشنکے انیسویں اجلاس کے موقع پر یہ حتمی فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدے پاک ایران انمول دوستی اور خوشگوار تعلقات کے گواہ  ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری