دمشق: عدالتی کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں شہادتیں 31 تک پہنچ گئیں، درجنوں زخمی / حزب اللہ کی مذمت

شام کے دارالحکومت دمشق میں عدالتی کمپلیکس میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 تک جا پہنچی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دمشق: عدالتی کمپلیکس میں دھماکے کے نتیجے میں شہادتیں 31 تک پہنچ گئیں، درجنوں زخمی / حزب اللہ کی مذمت

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دمشق میں واقع شام کےقدیم پیلس آف جسٹس میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

واضح رہے کہ دھماکے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی۔

شامی پولیس حکام نے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب اسلامی، لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم شام میں قیام امن کے لئے اپنی پوری طاقت کا استعمال کریں گے تاکہ شام کے عوام ایک نارمل زندگی بسر کر سکیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری