سی پیک کے تحت پن بجلی کے تین منصوبے رواں سال  پیداوار شروع کردیں گے

پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت بننے والے تین پن بجلی کے منصوبے رواں سال کمرشل پیداوار کا آغاز کردیںگے۔

سی پیک کے تحت پن بجلی کے تین منصوبے رواں سال  پیداوار شروع کردیں گے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت پن بجلی کے 200 میگاواٹ کے تین منصوبے رواں سال کمرشل پیداوار شروع کردیں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق50 میگاواٹ ہائیڈرو چائنہ داﺅد ونڈ پاور پراجیکٹ کو اگلے ماہ تک مکمل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ 99 میگاواٹ کے منصوبے کو ستمبر میں مکمل کیا جائے گا۔

اسی طرح 50 میگاواٹ کے سچل انرجی پراجیکٹ کو جون میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق100 میگاواٹ کے مزید تین منصوبے پہلے ہی کامیابی سے مکمل کئے جا چکے ہیں اور وہ پیداوار دے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری