چین اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے 65 بلین ڈالرز کے 14 معاہدے


چین اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے 65 بلین ڈالرز کے 14 معاہدے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان جو کہ چین کے دورے پر ہیں، نے چین کے ساتھ تعاون کے 65 بلین ڈالرز کی لاگت کے 14 معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔

خبر رسااں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے چین کے ساتھ تعاون کے 65 بلین ڈالرز کی لاگت کے 14 معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں۔

چین کے ڈپٹی وزیرخارجہ نے میڈیا کو بتایا کہ معاہدے سرمایہ کاری، سائنس، انفراسٹرکچر، انرجی، سپیس اور دیگر شعبہ جات پر دستخط کے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں شاہ سلمان اور چینی صدر کے مابین دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا جبکہ بین الاقوامی معاملات، انسداد دہشتگردی، اسرائیل، فلسطین، شام اور یمن تنازعے پر بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشیائی ممالک کے دورے کے سلسلے میں آج کل چین میں ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی فرمانروا 600 مندوبین پر مشتمل وفد کے ہمراہ ملائشیا، چین، جاپان، مالدیپ، انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے دورے پر ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری