پاکستان کا زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ


پاکستان کا زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ

پاک بحریہ نے زمین سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک بحریہ مسلسل اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے میں مصروف عمل ہے۔

پاک بحریہ نے زمین سے سطح آب پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق میزائیل نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

مذکورہ میزائیل جدید ٹیکنالوجی اور ایویونکس سے لیس ہے۔

ترجمان کے مطابق میزائل کے تجربے سے پاک بحریہ کا آپریشنل دائرہ کار وسیع اور دفاع مضبوط ہوگا اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

گذشتہ برس دسمبر میں پاک بحریہ کے فرنٹ لائن لڑاکا یونٹ نے شمال بحیرہ عرب میں میزائل فائر کرنے کا براہ راست مظاہرہ کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری