کیمرون: بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 60 دہشتگرد ہلاک، 5 ہزار شہری آزاد


کیمرون: بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 60 دہشتگرد ہلاک، 5 ہزار شہری آزاد

کیمرون کی فوج نے شدت پسند گروپ بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں 60  دہشتگرد ہلاک جبکہ 5000 شہری آزاد کرالیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کیمرون کی فوج نے نائجیریا اور کیمرون نائیجیرین بارڈر پر دہشتگرد گروپ بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا۔

مذکورہ آپریشن میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اور متعدد مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی کے دوران بوکوحرام کی جانب سے اغوا کیے جانے والے پانچ ہزار سے زائد افراد کو آزاد کرایا گیا، ان میں خواتین، بچے اور معمر افراد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں فوج نے کارروائی کے دوران بوکو حرام کے 60 دہشتگرد بھی ہلاک کر دیئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری