شام کے شہر حلب میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے مسجد اور درجنوں نمازی شہید


شام کے شہر حلب میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے مسجد اور درجنوں نمازی شہید

شام کے شہر حلب میں امریکی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے مسجد پر فضائی حملہ کر کے 42 سے زائد نمازیوں کو شہید کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے شہر حلب میں امریکی فضائیہ کے طیاروں نے مسجد پر فضائی حملہ کر کے 42 نمازیوں کو شہید کردیا۔

شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ حلب کے علاقے ال جن میں ایک مسجد پر فضائی حملے میں 42 سے زائد نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری