آل خلیفہ کے زندانوں میں ایک اور بحرینی شہید + تصاویر

آل خلیفہ کے زندانوں میں ایک اور بحرینی شہید + تصاویر

بحرینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کی جیلوں میںاس ملک کے ایک اور سرگرم کارکن تشدد کی وجہ سے شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  بحرینی سرگرم کارکن محمد سہوان  آل خلیفہ کی جیل میں تشدد کی وجہ سے شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرینی پولیس نے 45 سالہ محمد سہوان کو فائرنگ کے بعد زخمی حالت بعد جیل منتقل کیا تھا۔

بحرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران حراست محمد سہوان پر سخت تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

محمد سہوان کے گھر والوں نے 28 فروری کو کہا تھا کہ سہوان کی زندگی کو خطرہ ہے کیوںکہ ان پر حد سے زیادہ تشدد کیا جارہا ہے۔

بحرینی عوام 14 فروری 2011ء سے مسلسل آل خلیفہ کی متعصب پالیسیوں کیخلاف احتجاج کررہی ہے، عوام آل خلیفہ حکومت سے آزادی، انصاف کے قیام اور متعصب رویوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری