مشرقی افغانستان میں فوجی ایئربیس پر خودکش حملہ

خبر کا کوڈ: 1359576 خدمت: دنیا
خوست

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں فوجی ایئربیس کے نزدیک خودکش کار بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 70 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے ایئربیس پر دھاوا بول دیا۔

ذرائع کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست میں ہونے والے اس حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے۔

دوسری جانب، خوست کے ضلعی پولیس چیف اکبر زدران کا کہنا تھا کہ ایئربیس سے 50 میٹر کی دوری پر ہونے والے دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی جبکہ اس سے کئی دکانوں، گھروں اور اسکول کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئر بیس پر 4 مسلح حملہ آوروں نے بھی فائرنگ کی کوشش کی تاہم ایک گھنٹہ جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری