شبقدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلر کے تربیتی مرکز پر حملہ, ایک اہلکار شہید

خبر کا کوڈ: 1359830 خدمت: پاکستان
فرنٹیئر کانسٹیبلیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عائشہ کورونہ کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلیر کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم , آئی ایس پی آر کے مطابق شبقدر کے علاقے عائشہ کورونہ میں واقع فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا جب کہ مقابلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے

دوسری جانب پشاور کے علاقے تہکال میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہو اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری