بینکنگ چینل پاک ایران تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل


بینکنگ چینل پاک ایران تجارتی تعلقات کی راہ میں حائل

قائم مقام سیکرٹری خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جلد بنکنگ کے شعبے میں تعاون پر معاملات طے پا جائیں گے۔ جس کے سبب تجارتی تعلقات بھی بحال ہو سکیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو آ گاہ کیا گیا ہے کہ کامیاب اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او ) کانفرنس ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، ای سی او کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی سفارتی تنہائی کا تاثر ختم ہو گیا ہے، ای سی او کے تمام رکن ممالک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

قائم مقام سیکرٹری خارجہ وحید الحسن نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ای سی او فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لیے کوشش کر رہے ہیں، چار ممالک فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کر چکے ہیں، عالمی پابندیاں ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایران کے ساتھ جلد بنکنگ کے شعبے تعاون پر معاملات طے پا جائیں گے، سا ئبر سیکورٹی کے لئے 80 ملین اور پبلک ڈپلومیسی کے لیے 150 ملین روپے رکھے گئے ہیں، سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر کا تقرر جلد ہو جائے گا۔

کمیٹی نے حج کے دوران لاپتہ ہونے والے حاجی عبدالغفور خان کے حوالے سے وزارت خارجہ کو سعودی حکام سے تحریری جواب لینے اور وزارت مذہبی امور کو بھی آئندہ اجلاس میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جمعہ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر نزہت صادق کی صدارت میں ہوا۔

قائم مقام سیکرٹری خارجہ وحید الحسن نے کمیٹی کو آ گاہ کیا کہ سائبر سیکورٹی کے 80 ملین اور پبلک ڈپلومیسی کے لیے 150 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں۔ عالمی تجارت میں حصہ صرف 2 فی صد ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کانفرنس ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ ای سی او کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان کی سفارتی تنہائی کا تاثر ختم ہو گیا ہے۔ ای سی او کے تمام رکن ممالک نے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ای سی او فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ چار ممالک فری ٹریڈ ایگریمنٹ پر دستخط کر چکے ہیں۔

ایران کے حوالے سے قائم مقام سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ایران کے ساتھ تجارت کے حجم میں کمی کے کئی وجوہات ہیں۔ عالمی پابندیاں ایران کے ساتھ تجارت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ایران کے ساتھ جلد بنکنگ کے شعبے تعاون پر معاملات طے پا جائیں گے۔ بنکنگ کے شعبے میں تعلقات قائم ہونے سے تجارتی تعلقات بحال ہو سکیں گے۔ بعض وجوہات کی بناء پر اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کانفرنس کا ایجنڈا علاقائی روابط کو فروغ دینا تھا اسی روز افغانستان کے ساتھ سرحد بند کر کے کیا منفی تاثر دیا۔ افغانستان کے ساتھ سرحد بند کر کے وزیر اعظم کے خطہ کے ممالک کے ساتھ علاقائی روابط کے اعلان کی نفی کی گئی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری