ملک بھر میں ردالفساد کے تحت ہونے والی کارروائیوں پر ایک نظر


ملک بھر میں ردالفساد کے تحت ہونے والی کارروائیوں پر ایک نظر

ملک بھر میں مختلف کارروائیوں میں غیرملکیوں سمیت سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت ہونے والی کارروائیوں کا احوال ذیل میں ملاحظہ فرمائیں.

* اسلام آباد پولیس نے پریڈ گراؤنڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کرلیا.واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے پیش نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی کی انتہائی سخت انتظامات کردئیے گئے ہیں۔

* کوہاٹ جنگل خیل میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ افغان باشندوں سمیت 26مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔زیر حراست افراد سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا.

* کوہاٹ جنگل خیل پولیس نے چاررکنی مسلح ڈکیت گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ڈکیتی کی واردات کو موقع پر ناکام بناتے ہوئے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ذرائع کے مطابق سرغنہ ذیشان ولد منور ،ماجد ولد اورنگزیب ،عمیر ولد ہاشم اوراجمیر ولد غریب گل ساکنان جنگل خیل کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو عدد پستول اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے.

* ڈیرہ غازی خان ( )ڈ یرہ غازی خان میں رینجرزاورسیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 کو گرفتار کرلیاگیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردوی مواد برآمد کیا گیا.

* فرنٹیئر کور نے مچنی کے علاقے موصل کور میں سرچ آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشت گرد مارے گئے.

* جہلم اور لودھراں میں سرچ آپریشن کے دوران 54 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ لودھراں میں پولیس اورسیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے40مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن کے دوران 50سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی گئی، لودھراں میں آپریشن کے دوران 10مشکوک موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں جبکہ ایک ملزم سے آسلحہ برآمد ہوا ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری