23 مارچ: سعودی اسپیشل فورس بھی پریڈ کا حصہ

خبر کا کوڈ: 1360082 خدمت: پاکستان
23 مارچ

پاکستان، چین اور ترک افواج کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی اسپیشل فورس کے دستے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تینوں مسلح افواج کی جانب سے 23 مارچ پریڈ کی بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

چند روز قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 23 مارچ کی پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ دو دوست ممالک چین اور ترکی کی افواج کے دستوں کی شرکت کی خبر سامنے آئی تھی۔

تاہم اب ایک نئی پیش رفت کے مطابق سعودی عرب کی اسپیشل فورس کے دستے بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس بار 23 مارچ کی پریڈ یادگار ہوگی کیونکہ تاریخ میں پہلی بار چین اور سعودی عرب کا فوجی دستہ یوم پاکستان کی پریڈ میں اپنے جوہر دکھائے گا جبکہ ترکی کا فوجی بینڈ اپنی منفرد دھنیں بکھیرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل سولی زکریا پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔

واضح رہے کہ مارچ پاسٹ کے ساتھ پاک فضائیہ کے شاہین بھی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری