کینیڈا: 2 چھوٹے طیاروں کا تصادم، 1 شخص ہلاک 3 زخمی + تصاویر


کینیڈا: 2 چھوٹے طیاروں کا تصادم، 1 شخص ہلاک 3 زخمی + تصاویر

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ حادثہ مونٹریال میں اس وقت پیش آیا جب 2 چھوٹے طیارے شاپنگ مال کے اوپر فضا میں ٹکرا گئے۔

ایک طیارہ شاپنگ مال کے سٹور کی چھت پر جبکہ دوسرا پارکنگ میں جا گرا۔

حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری