سعودی بیرکوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے، 60 ہلاک یا زخمی

یمنی سرکاری فوج نے مارب کے علاقے میں موجود سعودی اہلکاروں کے بیرکوں پر میزائل حملہ کرکے 60 افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

سعودی بیرکوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے، 60 ہلاک یا زخمی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے مارب کے علاقے میں موجود سعودی اہلکاروں کے کوفل نامی بیرکوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں 60 افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی فضائی حملوں کا جواب دیتے ہوئے کوفل نامی فوجی کیمپ کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے بیرکوں پر زلزال 1 میزائل داغا گیا ہے۔

یمنی فوج نے مشرقی سعودی میں آرامکو نامی  تیل کمپنی کو بھی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سمجھی جاتی ہے۔

یمنی سرکاری فوج نے  سعودی اتحادی افواج کے فضائی اور زمینی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک کئی سعودی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری