بریکنگ نیوز/

بیلنس پالیسی کے تحت پنجاب میں شیعہ علماء کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

خبر کا کوڈ: 1360419 خدمت: پاکستان
مولانا ارشد علی خان

سی ٹی ڈی نے مولانا ارشد علی خان کو ضلع جھنگ میں اپنے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، مولانا کی مارچ کے اختتام پر شادی ہونا تھی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بیلنس پالیسی کے تحت پنجاب میں شیعہ علماء کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مولانا ارشد علی خان کو  ضلع جھنگ میں اپنے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں شیعہ علماء، زائرین امام حسین علیہ السلام اور دیگر معروف و غیر معروف سماجی کارکنوں کی گمشدگیاں بھی عروج پر ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران سینکڑوں شیعہ افراد اغواء یا گرفتار کئے گئے ہیں جن کے بارے میں ان کے پیاروں کو کسی قسم کے اطلاعات فراہم نہیں کئے جارہے۔ 

گرفتار شدہ مولانا کی مارچ کے اختتام پر شادی ہونا تھی۔

مولانا ارشد علی خان حوزعہ علمیہ نجف میں زیر تعلیم تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری