پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 2 طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ


پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ، 2 طالبان کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ

پاکستانی سرحد کے قریب افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ڈرون کے ذریعے پاکستان کے قبائلی علاقےجنوبی وزیرستان کے قریب افغان صوبے پکتیکا کے ناڑ کے علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔

حملے میں ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر ہارون شوخیل وزیر اور عظمت محسود ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دونوں مقامی کمانڈرز تحریک طالبان شمالی وزیرستان کے اختر محمود گروپ سے بھی منسلک رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ جمعہ 17 مارچ کو شام 4 بجے کے قریب کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دونوں کمانڈر کی نماز جنازہ پاک-افغان سرحد کے قریب لامان کے علاقے میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں لامان میں رہائش پذیر جنوبی وزیرستان کے بے گھر ہوجانے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری