ایران کے مداحان و ذاکرین اہل بیت (ع) کی امام خامنہ ای سے ملاقات؛

دختر پیامبر گرامی کا ولایت سے دفاع کرنا تاریخ کا ایک عظیم واقعہ ہے

خبر کا کوڈ: 1361004 خدمت: ایران
دیدار مداحان اهل‌بیت علیهم‌السلام با مقام معظم رهبری

حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا ولایت سے دفاع کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دختر پیامبر گرامی کا ولایت سے دفاع کرنا تاریخ کا ایک عظیم واقعہ ہے جس کے بارے میں حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی اس حقیقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے رہبر معظم کے اطلاعات و نشریات کے دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج (اتوار 19 مارچ) کو ایران کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مداحان اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام نے حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر امام خامنہ ای سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر قومی خواتین اور ماؤں کا دن منایا جاتا ہے۔

امام خامنہ ای نے ایران کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مداحان اور ذاکرین اہل بیت علیہم السلام سے خطاب کے دوران اہل بیت علیہم السلام کی شان اور فضیلت کے بارے میں فرمایا: اہل بیت علیہم السلام کے دلی لگاؤ سے مسلمانوں کی مشکلات آسان ہوتی ہیں اور زندگی میں عزت اور ترقی ملتی ہے۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مبارک زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی ایک حقیقی لیڈر ایک بے مثال بیوی اور ماں کی شکل میں دنیا کی مسلمان خواتین کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔

امام خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معنوی شخصیت کو عام انسان کے عقل اور شعور کی سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایک ایسے کٹھن اور مشکل وقت میں جب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ (رض) بھی حضرت علی علیہ السلام سے دفاع کرنے سے قاصر رہے حضرت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا مسجد تشریف لائیں اور خطبہ غرا کی صورت میں حقیقت کا مکمل دفاع کیا۔

حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا ولایت سے دفاع کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دختر پیامبر گرامی کا ولایت سے دفاع کرنا تاریخ کا ایک عظیم واقعہ ہے جس کے بارے میں حضرت امام خمینی (رہ) نے بھی اس حقیقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔

رہبر معظم نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو ایک مکمل اسلامی خاتون 'زن کامل اسلامی' کا نام دیا اور کہا کہ ہماری مسلمان خواتین کو ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔

سپریم لیڈر نے بنت رسول کو ایک اچھی بیوی اور ماں قرار دیا اور خواتین کی گھروں میں ذمہ داریوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے مبارک دامن میں پاک ہستیوں کی تربیت کی ہے۔

انہوں نے مغربی دنیا میں خواتین کے غلط استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی دنیا میں خواتین کو گھروں میں کام کرنے کے حوالے سے حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ خواتین ہی گھر میں معاشرے کے لئے اچھے انسان کی تربیت کرسکتی ہیں۔

رہبر انقلاب نے مغربی دنیا میں خواتین کو مردوں کے مقابلے میں برابر کے حقوق کے حوالے سے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر میں خواتین کے برابر حقوق سے مراد ان کو اللہ کی طرف سے دی ہوئی قابلیتوں اور صلاحیتوں کو معاشرے میں صحیح استفادہ کرنا ہوتا ہے .

انہوں نے اسلام میں اہل بیت علیہم السلام کی مدح اور ستائش کی اہمیت کو بیان فرماتے ہوئے کہا کہ ذاکرین اہل بیت علیہم السلام کو اہل بیت کی شان میں شاعری کی صورت میں اپنی قابلیت سے صحیح معنوں میں بھرپور انداز میں استفادہ کرنا چاہیے۔

    تازہ ترین خبریں