یوم پاکستان پریڈ کیلئے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل

یوم پاکستان پریڈ کیلئے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو بند رکھا گیا.

یوم پاکستان پریڈ کیلئے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں پاک فوج کی یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ہوئی۔

پریڈ کی ریہرسل کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس معطل اور اسلام آباد ایکسپریس وے کو بند رکھا گیا۔

اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہرسل میں تینوں مسلح افواج نے شرکت کی۔

جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس صبح 6سے دن ایک بجے تک معطل ر ہی۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ٹریفک پلان کے مطابق 23مارچ تک روزانہ صبح 6 سے دن ایک بجے تک زیرو پوائنٹ سے فیض آباد تک ایکسپریس وے بند رہے گی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری