یمنیوں کا کنگ سلمان ایئربیس پر میزائل حملہ


یمنیوں کا کنگ سلمان ایئربیس پر میزائل حملہ

یمنی فوج نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگ سلمان ایئربیس کو برکان-2 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے سعودی عرب کء دارالحکومت پر ایک اور میزائل داغا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمنی فوج نے ریاض میں واقع کنگ سلمان ایئربیس پر برکان-2 بیلیسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوجی ذرائع نے المسیرہ سے گفتگو کے دوران تاکید کی ہے کہ یہ میزائل فوجی ایئربیس کے اس جگہ پر داغا گیا ہے جہاں سعودی پائلٹ تربیت حاصل کرتے ہیں۔

ذرائع کا اس بیان کیساتھ کہ سعودی عرب کے یمنی عوام پر مظالم تیسرے سال میں داخل ہورہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ اس میزائل حملے کا مقصد یمنی عوام کی جانب سے سعودی اور امریکی تجاوز کیخلاف ثابت قدمی کا اظہار کرنا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی فوج نے اس سے قبل بھی ریاض سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود فوجی ایئربیس کو برکان-2 میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

    

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری