منہاج ویلفیئر کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب سے سیاسی، سماجی رہنماؤں کا خطاب


منہاج ویلفیئر کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب سے سیاسی، سماجی رہنماؤں کا خطاب

23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک، ہر دولہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا 700 باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام ،دولہوں اور دولہنوں کا روایتی بینڈ باجے سے استقبال کیا گیا.

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین کی زیر صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا کہ ’’قانون‘‘کا نکلے یا ’’ن‘‘ کا اب ایک جنازہ نکل جانا چاہیے ورنہ آج نہیں تو کل بہت خون نکلے گا، چوروں، ڈاکوؤں، لٹیروں کے درمیان اتحاد ہو چکا ہے، اوباما کی بیٹی وائٹ ہاؤس سے نکلنے کے بعد اگلے ہی روز ایک ریسٹورنٹ کے کاؤنٹر پر بیٹھ گئی جبکہ ہماری بیٹی گھر بیٹھی 800 کروڑ کے فلیٹس کی مالک ہے، یہ ظالم مسلط رہے تو پھر غریب کا بچہ اور غریب کی بچی بے حال رہے گی، ڈاکٹر طاہر القادری ہر سال غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر عظیم انسانی خدمت کررہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

تقریب سے مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس، غلام محی الدین دیوان، ڈاکٹرعامر بلوچ، ڈاکٹرزرقا، فردوس جمال، حاجی محمد امین قادری، شفیق قادری، ڈاکٹر عابد عزیز، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، فیاض وڑائچ، ثروت روبینہ، شاہد لطیف نے خطاب کیا۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض ساجد محمود بھٹی، شاہد اقبال یوسفی، خرم شہزاد نے انجام دئیے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پبلک سروس بہترین عبادت ہے، اولیائے اللہ انسانیت سے محبت کے باعث آج تک انسانوں کے دلوں میں زندہ ہیں، صوفیائے کرام کی درگاہیں حقیقت میں کمیونٹی سنٹرز تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر سرپرستی منہاج ویلفیئر کے زیر اہتمام اب تک 12سو سے زائد غریب بچیاں اور بچے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیاست اور انقلاب کیلئے جدوجہد انسانی خدمت کا ایک ذریعہ ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ شادی انسان کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لے کر آتی ہے، یہ ’’میں‘‘ سے ’’ہم‘‘ کی طرف سفر ہے، غریبوں کیلئے فکر مند ہونا اللہ کو پسند ہے، مجھے خوشی ہے کہ ادارہ منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کو عبادت کا ذریعہ بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جس مقام پر درجنوں خاندان جن میں مسلم اور غیر مسلم بھی شامل ہیں جمع ہیں، اسی طرح پر ان ظالم حکمرانوں نے لاشیں گرائیں اور بے گناہ انسانی خون بہایا۔

انہوں نے منہاج ویلفیئر کو عظیم انسانی خدمت انجام دینے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج ویلفیئر کا جو پاک شجر لگایا ہے اللہ اسے دعا ہے یہ پھلے پھولے اور ترقی کرے۔

آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ ادارہ منہاج القرآن انسانیت کی خدمت کررہا ہے، میں جب بھی یہاں آتا ہوں میرے دل کو سکون ملتا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری واحد قومی سیاسی لیڈر ہیں جو تعلیم بھی دے رہے ہیں اور غریب بچوں اور بچیوں کے سروں پر ہاتھ بھی رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں بہت ظلم ہورہا ہے اور ظلم کرنے والے کوئی اور نہیں موجودہ حکمران ہیں، آج جیلیں بھری پڑی ہیں صرف اس لیے کہ جیلوں میں جانے والے غریب ہیں امیر اور دولت والے جرم کے باوجود اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک، ہر دولہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا۔ 700 باراتیوں کیلئے کھانے کا اہتمام، دولہوں اور دولہنوں کا روایتی بینڈ باجے سے استقبال کیا گیا۔ منہاج علماء کونسل کے سکالرز نے نکاح پڑھایا، مسیحی جوڑا بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔

دولہوں کا استقبال منہاج القرآن کے رہنماؤں ساجد محمود بھٹی، جواد حامد، حافظ غلام فرید، طیب ضیاء، عبدالحفیظ چودھری نے کیا جبکہ دولہنوں کا استقبال منہاج ویمن لیگ کی رہنماؤں نے کیا۔

شادیوں کی اجتماعی تقریب میں صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، قائم مقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد، مسز ڈاکٹر حسین محی الدین، ام حبیبہ، زینب ارشد، اقبال ڈوگر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، پادری سیموئیل نواب، شاہد ملک، ارشد مہر، علامہ میر آصف اکبر، قاری اللہ بخش، رفیق نجم،شہزاد رسول، میاں زاہد اسلام، سہیل احمد رضا، عارف چودھری حافظ غلام فرید, چودھری عرفان یوسف، راجہ ندیم، حفیظ الرحمن خان، چودھری افضل گجر نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری