شام کا اسرائیلی حملے کی صورت میں اس بار ردعمل شدید ہوگا، صہیونی ذرائع ابلاغ

شام کا اسرائیلی حملے کی صورت میں اس بار ردعمل شدید ہوگا، صہیونی ذرائع ابلاغ

صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ شام پر دوبارہ حملہ کرنے کی صورت میں اسرائیل کو دمشق اور حتیٰ روس کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا ہے کہ شامی علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملہ کرنے کی صورت میں دمشق اور حتیٰ روس کی طرف سے شدید ردعمل کے امکانات زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے گزشتہ جمعہ کو ایک اسرائیلی جنگی جہاز کے مارگرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

شامی فوج نے اسی طرح اعلان کیا تھا کہ ایک اسرائیلی جنگی جہاز کو مقبوضہ علاقے میں بھی نشانہ بنایا گیا تاہم وہ تباہ ہونے سے بچ گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صہیونی فوج نے جمعہ کو بیان دیا تھا کہ شامی سرزمین پر حملہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شامی فوج نے گزشتہ 6 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ صہیونی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری