پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم پاکستان


پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم محمد نوازشریف کی امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات میں گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کیلئے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نوازشریف سے امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کیلئے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری