پاک بھارت سندھ طاس کمیشن کا اجلاس شروع


پاک بھارت سندھ طاس کمیشن کا اجلاس شروع

پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل سندھ طاس کمیشن کا 113واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگیا جو دو دن جاری رہے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف سعید کررہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کررہے ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں پکہل دل لوئر کلنائی اور معیار پن بجلی گھروں کے ڈیزائن سے متعلق امور بھارت کی جانب سے سیلاب کے پانی کے اعدادوشمار کی فراہمی اور پاکستان اور بھارت کی جانب سے دریائے سندھ میں اپنے مفاد کی جگہوں کے دورے ملاقاتوں اور معائنے کیلئے دوروں کے پروگرام پر بات چیت شامل ہے۔

اجلاس تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد ہورہا ہے اس سے پہلے اجلاس مئی 2015 میں ہوا تھا۔

مختلف میڈیا بیانات سے پیدا ہونے والے مفروضوں کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کمیشن کی سطح پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے کوششیں کیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری