فاٹا، ہزارہ، سرائیکی اور جی بی صوبوں کے لئے تحریک کا آغاز کر دیا گیا


فاٹا، ہزارہ، سرائیکی اور جی بی صوبوں کے لئے تحریک کا آغاز کر دیا گیا

بابا حیدر زمان، چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ، حمید اللہ جان آفریدی، سابق وفاقی وزیر اور فاٹا گرینڈ الائنس کے سربراہ، داور کنڈی، ایم این اے پی ٹی آئی اور جمشید دستی ایم این نے نئے فیڈریشن یونٹس کا مطالبہ کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بابا حیدر زمان، چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ، حمید اللہ جان آفریدی، سابق وفاقی وزیر اور فاٹا گرینڈ الائنس کے سربراہ، داور کنڈی، ایم این اے پی ٹی آئی اور جمشید دستی ایم این نے نئے فیڈریشن یونٹس کا مطالبہ کر دیا۔

پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مقررین نے کہا کہ ملک میں بنیادی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، جس میں نئے صوبوں کی تشکیل سرفہرست ہے۔ تمام تر مسائل کا حل جمود سے نجات اور صوبوں کے قیام میں مضمر ہے۔

حمید اللہ جان آفریدی کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کی امنگوں کے مطابق انہیں نیا صوبہ دیا جائے۔ فاٹا کے عوام سے رائے لئے بغیر انہیں صوبہ خیبر پی کے میں شامل کرنا درست نہیں۔

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے لئے باقاعدہ تحریک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تخت لاہور اور تخت پشاور سے پسے ہوئے عوام کو نجات دلائی  جائے گی۔

ایم این اے پی ٹی آئی داور کنڈی نے کہا کہ ہمارا ملک ایک فیڈریشن اسٹیٹ ہے، جس میں نئے یونٹس کی مخالفت نہیں کی جا سکتی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری