بھارتی آبی جارحیت؛ متحدہ کسان محاذ کی ایک بار پھر پریس کانفرنس


بھارتی آبی جارحیت؛ متحدہ کسان محاذ کی ایک بار پھر پریس کانفرنس

متحدہ کسان محاذ نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ایک مرتبہ پھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کے پانی کو روکنے کے غلطی نہ کرے ورنہ سبق سکھا دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران متحدہ کسان محاذ کے قائدین نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور بربریت پوری دنیا پر عیاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کسان محاذ نے بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ایک مرتبہ پھر پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار پاکستان کے پانی کو روکنے کے غلطی نہ کرے ورنہ سبق سکھا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے پانی پر مسلسل متنازعہ ڈیم بناتا جا رہا ہے، جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ بھارت آبی جارحیت ترک کرکے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کرے۔ ورلڈ بینک اور دوسرے بڑے پلیٹ فارم پر پاکستان اپنا حق منوا چکا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا بھارتی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان بھرپور خارجہ پالیسی کے ذریعے جوابی کارروائی کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری