آپریشن رد الفساد

کراچی:شہرمیں بڑی دہشتگردی کا خطرہ،:یونیورسٹی روڈ پررینجرزکی کارروائی،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد + ویڈیو

خبر کا کوڈ: 1361762 خدمت: پاکستان
سندھ رینجرز

کراچی: شہرقائد میں واقع ایڈوینچرپارک میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم اور گولیاں برآمد کر لیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرواقع سفاری پارک پررینجرز نےچھاپہ مارا اور پارک کےاسٹور روم سےاسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پارک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پرماراگیا،پارک کےاسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں کلاشنکوف،رائفلز،ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کےمطابق ایڈوینچر پارک میں کارروائی کےدوران مختلف اقسام کی گولیاں اورکارتوس بھی برآمدہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی برآمد کیا۔

سندھ رینجرز کےترجمان نے انکشاف کیا کہ شہر میں بڑی بدامنی اور دہشتگردی کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا،جس کو اپنے خفیہ اہکاروں کی مدد سے ناکام بنا دیا،انہوں نے مزید بتایا کہ اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایاگیاتھا۔

رینجرز نے پارک سے متعدد افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا جب کہ رینجرز کی مختلف ٹیمیوں نے پارک کے اصل مالک اور ٹکٹ کی خریدوفروخت والے کاؤنٹر میں موجود افراد کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہے۔

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری