پاکستان کی بغداد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


پاکستان کی بغداد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے بغداد میں دہشت گردی کے المناک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان نے بغداد میں دہشت گردی کے المناک حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت عراقی عوام اور حکومت کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری